اسلام آباد(نیوزڈیسک) صحافی عمران ریاض کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی بھی واپس گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی کے بڑے بھائی اورایس این جی پی ایل کے سینئر افسر فرخ جمال آفریدی جو تقریبا چالیس دن قبل لاپتہ ہوئے تھے، اپنے گھر واپس آ گئے۔
اس سے قبل ساڑھے چار ماہ سے لاپتا صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان خود گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ عمران ریاض خان کے وکیل اور آئی جی پنجاب نے پیر کو ان کی گھر واپسی کی تصدیق کی ہے۔