استنبول(نیوزڈیسک)پاکستان کے لیے تیار پہلے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بابر کی کمیشننگ کی تقریب ہوئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس بابر کی کمیشننگ کی تقریب استنبول شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ تقریب میں ترکیہ کے وزیرِ دفاع یاشار گلیر اور نگراں وزیرِ دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے شرکت کی۔
پاک بحریہ کےترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پی این ایس بابر کی لانچنگ کی تقریب اگست 2021ء میں استنبول میں ہوئی تھی، کثیرالجہتی اسلحہ سسٹمز اور جدید ترین سینسرز کے ساتھ ملجم پاک بحریہ کے جدید ترین جہاز ہیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے 2018ء میں ترکیہ کے ساتھ 4 ملجم کلاس جہازوں کی تیاری کا
معاہدہ کیا تھا، معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول شپ یارڈ اور 2 کراچی شپ یارڈ میں تیار ہونے ہیں۔