چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس بیچ سے ملاقات کی جو ہانگ چومیں 19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ہانگ چو میں موجود ہیں ۔
چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ ہانگ چو ایشین گیمز میں شرکت کے لئے چین آنے پر صدر تھامس بیچ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی او سی نے اولمپک جذبے کو فروغ دیتے ہوئے اور اولمپک کھیلوں کےاصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے کھیلوں کو سیاسی رنگ دینے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔
صدر شی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے عالمی امن اور ترقی کے تحفظ اور انسانی اتحاد اور ترقی کو فروغ دینے میں ایک منفرد اور اہم کردار ادا کیا ہے.
ان کا کہنا ہے کہ چین اولمپک تحریک کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کےہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانےکے لئےبین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ مل کر مزید خدمات سرانجام دینے کے لئے تیار ہے۔