لاہور(نیوزڈیسک)ورلڈکپ 2023 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کےدوران 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
انضمام الحق نے بتایا کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، افتخاراحمد، محمد نواز اور اسامہ میر شامل ہیں۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی
بابراعظم (کپتان)
شاداب خان (نائب کپتان)
عبداللہ شفیق،فخر زمان،حارث رؤف،افتخار احمد،شاہین آفریدی،محمد نواز،محمد وسیم جونیئر،حسن علی،سعود شکیل ،سلمان آغا،اسامہ میر
ریزرو کھلاڑی
محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہےکہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے ٹیمیں بھارت پہنچنا شروع ہوگئی۔
پاکستان کو ورلڈکپ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے ساتھ ہے جب کہ اس سے پہلے قومی ٹیم وارپ میچز کھیلے گی۔