مسلم لیگ ق کا الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم
کوئٹہ(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق)بلوچستان کے صدر ڈاکٹر شکیل احمد روشن نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر شکیل روشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان کیا ہے، الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد افواہیں پھیلانے والوں کا مایوسی ہوئی۔
ڈاکٹر شکیل روشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اعلان سے جمہوریت کا تسلسل چلتا رہے گا، ہم انتخابات کے لئے تیار ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن نے کہا کہ مرکزی قائدین چودھری شجاعت حسین، چودھری محمد سرور کی جانب سے ہدایات ملتے ہی باقاعدہ مہم شروع کر دی جائے گی، انشا ملک بھر اور بلوچستان سے مسلم لیگ بڑے سرپرائز دے گی، بلوچستان بھر کے پارٹی رہنما و ممبران تیاری کریں جلد اہم اعلانات کیے جائیں گے۔