خوبصورت دکھنا ہر عورت کی خواہش ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ جب بھی کوئی دوسرا اس کو دیکھے تو وہ اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہے۔ حْسن عورت کا زیور ہے اور تندرستی کے ساتھ یہ اور بھی زیادہ نکھرتا ہے۔ خواتین کی تھوڑی سی محنت ان کے حْسن کو اور بڑھا دیتی ہے۔ اس میں ایلوویرا کے پودے کا ایک کردار بہت اہم ہے۔
خواتین عام طور پر اس پودے سے واقف ہیں، یہ اتنی جلدی بڑھتا ہے کہ اگر اس کو روز بھی استعمال کریں تو ختم نہ ہو۔ اس کو ہم آسانی سے اپنے گھر میں لگا سکتے ہیں اور اپنے چھوٹے موٹے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ ایلو ویرا کا پودا ایسا پودا ہے جس کو لازمی گھر میں ہونا چاہیے۔ ویسے تو اس کے لامحدود فوائد ہیں لیکن چند اہم فوائد درج ذیل ہیں:
میڈیا رپورٹس کے مطابق خشک بالوں کے لیے: دو چمچ ایلوویرا جیل، دو چمچ کوکونٹ آئل اور دو چمچ کوکونٹ پیسٹ بلینڈ کر کے نہانے سے پہلے بالوں میں لگائیں۔ 20 منٹ بعد دھو لیں یہ اپ کے بالوں کو سلکی بنائے گا۔
ایک چائے کا چمچ ایلوویرا جیل اور لیموں کے رس کے چند قطرے ملا کر چہرے پر لگائیں۔ یہ چہرے کی جلد کو صحت مند بناتا ہے۔
یہ سن بلاک کا کام کرتا ہے۔ دھوپ میں نکلنے سے قبل اس کا رس لگانے سے جلد سورج کی تیز اور مضر شعاعوں سے محفوظ رہتی ہے۔
جلنے کی صورت میں فوراً ایلوویرا کا رس لگا لیں، جلن دور ہو جائے گی اور زخم کے خراب ہونے سے محفوظ رہیں گے۔
ایلوویرا کا استعمال میک اپ کے مضر اثرات سے بھی بچاتا ہے۔ ایلوویرا کا رس منہ پر لگا کر دو سے تین گھنٹے کے بعد دھو لیں یہ رنگت کو نکھارتا ہے اور جلد کو تر و تازہ رکھتا ہے۔
جوڑوں کے درد کے لیے: روزانہ ایک چمچ ایلوویرا کا گودا کھائیں، جوڑوں کا درد دور ہو جائے گا۔ اس کا ذائقہ اچھا نہیں ہوتا، آپ اسے چبائے نہیں بلکہ دوا کی طرح منہ میں رکھیں اور پانی سے نگل لیں۔
رات سونے سے قبل دو چمچ ایلوویرا کا گودا کھا لیں قبض اور بواسیر دونوں مسائل حل ہو جائیں گے۔