اٹلی ، انسانی حقوق پر چین-یورپ سیمینار 2023 کا انعقاد

 
اٹلی کے دارالحکومت روم میں ، انسانی حقوق پر چین-یورپ سیمینار 2023 کا انعقاد ہوا ۔

 چینی میڈ یا کے مطا بق سیمینار میں چین، اٹلی، یونان، برطانیہ، امریکہ، جرمنی، نیدرلینڈز، اسپین، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، بلغاریہ، جمہوریہ چیک، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سربیا اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 130 سے زائد حکومتی عہدیداران، پارلیمنٹیرینز، سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے متعلقہ امور پر آن لائن اور آف لائن تبادلہ خیال کیا۔

چائنیز ہیومن رائٹس ریسرچ ایسوسی ایشن کی صدر بائیما چلین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بے حد رنگا رنگ ہے اور تنوع ، انسانی تہذیبوں کی دل کشی ہے۔ ہر تہذیب کسی ملک اور قوم کی حکمت اور روحانی جستجو کی علامت ہے اور اس کے اپنے منفرد وجود کی اہمیت ہے۔ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے عمل میں ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نےانسانی حقوق کی حفاظت کے اپنے راستے کا انتخاب کیا ہے جو وقت اور چین کے قومی حالات کے مطابق ہے اور مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ تمام ممالک کو یکجہتی اور تعاون کے ذریعے عالمی انسانی حقوق کی گورننس کی مثبت ترقی، جدیدیت کے عمل میں تمام لوگوں کی آزاد انہ اور جامع ترقی ، تبادلوں اور باہمی سیکھ کے ذریعے انسانی حقوق کی تہذیبوں کے تنوع کو فروغ دینا چاہیے نیز بین الاقوامی انسانی حقوق کے میدان میں مسائل اور چیلنجز کا مشترکہ حل تلاش کرنا چاہیے۔
برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے رکن نیل ڈیوڈسن نے کہا کہ طویل مدتی ترقی کے بعد ممالک نے اپنی تاریخ، نظام، روایت، طرز زندگی اور فلسفیانہ تصورات تشکیل دیے ہیں۔ یہ ترقی تنہا نہیں ، بلکہ باقی دنیا کے ساتھ تبادلے اور سیکھ کے ذریعہ پیدا ہوتی ہے۔ ہمیں انسانی حقوق کے معاملات پر تبادلہِ خیال کرتے ہوئے ایک دوسرے کی اقدار کو تسلیم کرنے کی بنیاد پر احترام ملحوظ رکھنا چاہیے ۔
سیمینار کے دوران چینی اور غیر ملکی شرکاء نے تہذیبوں کے مابین تبادلے و باہمی سیکھ ، جدید انسانی حقوق کے تصورات کی ترقی، جدیدیت اور انسانی آزادی کی جامع ترقی نیز ڈیجیٹل دور میں انسانی حقوق کی تہذیب کے ارتقاء جیسے موضوعات پر تین متوازی سیشن منعقد کیے گئے ۔
2015 میں تشکیل پانے والا چین -یورپ انسانی حقوق سیمینار ، انسانی حقوق کے شعبے میں یورپی یونین اور چین کے درمیان تبادلوں اور تعاون کے لیے ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم ہے.

Comments (0)
Add Comment