پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرلیا ہے
کوہ پیما شہروز کاشف اس مرتبہ 8163 میٹر بلند چوٹی کی ’ریئل سمٹ‘ پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں، نوجوان کوہ پیما پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 1 منٹ پر مناسلو ٹاپ پر پہنچے۔
یاد رہے کہ شہروز کاشف نے 2021 میں پہلی بار ماؤنٹ مناسلو سر کیا تھا، بعد ازاں 2021 میں ہی یہ انکشاف ہوا تھا کہ مناسلو کا ریئل سمٹ پوائنٹ چند میٹر آگے ہے۔