عبدالحمید بھٹی ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد ضلع وہاڑی کی تحصیل بھورے والا کے پی پی 231 سے تعلق رکھنے والے 2013 میں پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر اور 2018 میں آزاد الیکشن لڑنے والے عبدالحمید بھٹی ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شامل ہوگئے۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور بھورے والا تحصیل میں پی پی پی کے صدر کامران گھمن بھی موجود تھے۔

 

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مشتاق گجر اپنے بھتیجے چوہدری دانشمند گجر ودیگر ساتھیوں رانا مبارز، عابد شیخ، سربلند چوہدری اور تنویر حسین سمیت پی پی پی میں شامل ہوگئے، اس موقع پر قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور احمد اور اعجاز سماں بھی موجود تھے۔

Comments (0)
Add Comment