اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی کرپشن حکام نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کو حراست میں لے لیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق چودھری پرویز الہٰی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے تھے۔
اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ کے لئے مقامی عدالت لے جایا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو حراست میں لیے جانے کے حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو آج شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر لاہور منتقل کردیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 4 مقدمات ہیں۔
دوسری جانب پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدالرازق کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو لاہور پولیس راہداری ریمانڈ لے کر لاہور لے جانا چاہتی ہے، ان کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔