چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سےملاقات کی ہے ۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور وینزویلا اچھے دوست ہیں جو ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں اور مشترکہ ترقی کے بہترین شراکت دار ہیں۔ چین نے وینزویلا کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو ہمیشہ اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے اور ہمیشہ کی طرح ، قومی خودمختاری ، قومی وقار اور معاشرتی استحکام کے تحفظ کے لیے وینزویلا کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے گا نیز وینیز ویلا کےبیرونی مداخلت کی مخالفت کرنے کے منصفانہ مقصد کی بھی بھرپور حمایت کرے گا۔
شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ انہیں صدر نکولس کے ساتھ چین اور وینزویلا کے درمیان ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت داری تعلقات کے قیام کا اعلان کرنےپر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جائے گی اور وہ ، چین وینزویلا تعلقات کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی کرنے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مستحکم اور مضبوط کرنے، دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے اور عالمی امن و ترقی میں مزید مثبت توانائی شامل کرنے کے لیے صدر نکولس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔