حکومت پنجاب کا احسن اقدام
معزور افراد، بزرگ شہری اور طالب علموں کے لئے میٹرو بس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے فری سفر کی منظوری دے دی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ
راولپنڈی
11 ستمبر۔۔۔۔۔نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے معزوروں، بزرگوں اور طلباء و طالبات کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں پنجاب کابینہ کے منعقد ہونے والے 25ویں اجلاس میں فری سفری سہولت کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ
معذور افراد،بزرگ اور طلباء و طالبات اب سے میٹروبس سروس اوراورنج لائن میٹروٹرین پر فری سفر کرسکیں گے۔ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اس طرح کے اقدامات جاری رکھے گی۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ
مہنگائی کے اس دور میں فری سفری سہولیات شہریوں کی مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی۔