پاکستانی قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام پاکستان 6 ستمبر یوم دفاع کی تقریب

جدہ :پاکستانی قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام پاکستان 6 ستمبر یوم دفاع کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں بڑی تعداد میں پاکستان کمیونٹی کے ھر مکتبہ فکر کے حضرات اور خواتین نے شرکت کی تقریب کے آغاز میں تلاوت کلام پاک اور پاکستان کا قومی ترانہ سنایا گیا۔ اس موقع پر جنگ چھ ستمبر کے حوالے سے دو فلمیں بھی دکھائی گئیں۔قونصلیت کے افسران نے صدر اور نگران و زیر کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا پاکستانی سفارت خانہ سکول کے طلباء نے پرجوش تقاریر میں افواج پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کیا اور بھارت کو متنبہ کیا کہ وہ پاکستان کی طرف نظر اٹھانے سے قبل دس دفعہ سوچے اور اور چھ ستمبر 1965 ء کی مار کو یاد رکھے جب پاک افواج ناسے چھٹی کا دودھ دلایا تھا طلباء نے ا س موقع کی مناسبت سے تقریر کی پاک فوج کے شہیدوں کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔تقریب کے صدر قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عزم و ہمت کی وہ لازوال داستان ہیں۔پاکستان پہلا اسلامی ملک ہے جو ایٹمی قوت بناپاک فوج اپنے دفاع ملک وطن وقوم کی حفاظت کی خاطر ان شہیدوں نے خون دیا اور ان کا خون ضائع نہیں جائے گا۔جس ملک میں بزرگوں کے جذبے جوان ہوں ایسی قوم کو کوئی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔قونصل خالد مجید نے کہا کہ ہمیں اپنی فتوحات کو یاد کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کو یاد رکھنا چاہئے وہاں مجاہدین بھارتی ظلم و ستم کے خلاف لڑ رہے ہیں پاکستانی کی سفارتی حمائت کشمیر کو آزاد کرائے گی اور قائد اعظم کی خواہش کے مطابق کشمیر بھی پاکستان کا حصہ ہوگا تقریب کے اختتام پر شہدائے پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Comments (0)
Add Comment