اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او آرڈر جاری کرتے اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن ، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،
ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت بھی بطور پراسیکیوٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔
ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے وضاحتی جواب جمع کرایا گیا ۔
جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ آج تو ہم نے چارج فریم کرنے کا دن کا رکھا ہوا ،
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ جان بوجھ کر ایم پی او جاری کرتے اس میں کچھ نہیں کیا گیا تھا ،
جسٹس بابر ستار نے ہدایت کی کہ جو کچھ بھی ہے اب ٹرائل میں ثابت کرنا ،
اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس میں اہم پیش رفت
جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد پر توہین عدالت پر فرد جرم عائد کردی
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ نے الزامات سن لیے ہیں؟
ڈی سی اسلام آباد نے صحت جرم سے انکارکردیا۔
ایم پی او آرڈر جاری کرتے اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن پر فرد جرم عائد کردی
ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر پر بھی فرد جرم عائدکردی گئی،
ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر نے صحت جرم سے انکار کردیا
عدالت نے استفسارکیا کہ کیا آپ دفاع پیش کرنا چاہتے ہیں؟
ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ مجھے وقت دے دیا جائے ،