لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ملک عدالتیں میں آزاد ہیں، ملک میں تمام کام آئین اور قانون کے مطابق ہورہے ہیں،
بعض اوقات عدالتیں آئین اور قانون سے تجاوز کر کے فیصلہ کرتی ہیں ہم تسلیم کرتے ہیں،
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا ملٹری ٹرائل کرنے کا قانون حق دیتا ہے،
جنوری یا فروری میں الیکشن ہوجائیں گے، حلقہ بندیوں پر کام ہورہا ہے وہ ضروری ہے،
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی پر ڈائیلاگ کرنے کی ضرورت ہے،
سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آسکتا ہے،