بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی روپے سے بھی تجاویز کرگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت میں ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلے دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹس حاصل کرنے کی خواہاں ہے جبکہ بلیک میں ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی روپوں سے بھی تجاویز کرچکی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ احمد آباد میں پاک بھارت ٹیموں کے مقابلے کیلئے کھیلوں کے ٹکٹوں کیلئے عالمی آن لائن پلیٹ فارم ویاگوگو پر 19,51,580 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اہم معرکے کے ٹکٹ محض 6 گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں۔
ویاگوگو نامی ٹکٹنگ سائٹ کے پاس اب بھی 100 سے زیادہ ٹکٹیں موجود ہیں، جس کیلئے لاکھوں روپے وصول کیے جارہے ہیں۔
اسی طرح بھارتی ٹیم کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کے ٹکٹ بھی 2 لاکھ 34 سے زائد روپے میں فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں جبکہ چنئی میں بھارت بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے ٹکٹوں کی ابتدائی قیمت 31,340 روپے سے لیکر 9,31,295 روپے تک فروخت کیلئے پیش کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں روایتی حریف ٹیمیں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔