بچھڑا واریئرز کو 88 رنز سے شکست۔ رام روی نے لیگ میں سب سے زیادہ ناقابل شکست 161 رنز بناکر ذاکر ملک 159ناٹ آوٹ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ۔
احسان علی نے 81 رنز کی عمدہ باری کھیلی۔ عمیر بن یوسف نے 25 رنز بنائے۔ فوز الحسن کے جارحا نہ 77 رنز راٸیگاں۔
کراچی: (سپورٹس رپورٹر) کراچی کے فرسٹ کلاس کرکڑ وکٹ کیپر بیٹسمین رام روی نے کھتری پریمیر لیگ سیزن2 کی شاندار اور یادگار سینچری ایونٹ کی چوتھی اور اپنی پہلی سینچری سب سے بڑی انگز ناقابل شکست 161 رنز کی بدولت دفاعی سو بیجا سولجرز نے مد۔مقابل بچھڑا واریئر کو
با آسانی 88 سے شکست دے کر کھتری پریمیٸر لیگ فلڈ لاٸیٹ ٹی۔20 سیزن2. 2023 میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ ایونٹ کا پہلا میچ کھیلنے والے جارح مزاج بلے باز رام روی اپنے شاندار کھیل سے گراونذ کے چاروں طرف فلک شگاف چھکے لگا ئے اور سب سے زیادہ ناقابل شکست 161بناکر ٹنگر اسٹارز کے ذاکر ملک کا ایک روز قبل بنایا گیا 159 رنز ناٹ آوٹ کا ریکارڈ توڑ شائقین سے خوب خوب دادو تحسین سمیٹیں رام روی ایک چھکے کی کمی سے ذاکر ملک کے 21 چھکوں کا ریکارڈ برابر نہ کرسکے۔ ۔ مکہ 281 رنز بنایا۔ نوجوان فرسٹ کلاس کرکٹر رام روی نے گراٶنڈ کے چاروں طرف انتہاٸ دلکش اور جارحانہ اسٹروکس کھیلے اور 161 رنز ناٹ آوٹ کی شاندار اور اپنی پہلی اور ایونٹ کی چوتھی سینچری میں 48 گیندوں کا سامنا کیا اور 20 بلندوبالا چھکے اور 5 دلکش چوکے بھی شامل تھے۔ احسان علی نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی بدولت 81 رنز اور عمیر بن یوسف نے 25 ا۔جوابی بیٹنگ میں 282 رنز کے پہاڑ ہدف کے تعاقب میں بچھڑا واریئرز کے۔ فوز الحسن نے بھرپور مزاحمت کی اور شاندار اور جارحانہ اسٹروکس کھیلتے ہوئے رنز کی عمدہ 77 رنز میں 47 گیندیں کھیلیں اور 6 شاندار چوکے اور 6 چھکے بھی لگائے، سعد خان نے 36 میں 28 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔ بچھڑا واریئرز مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 193 رنز بناسکی۔ رام روی۔عمیر بن یوسف اور احمد غزالی نے 1-1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ مزکورہ میچ کو امپاٸرز محمد ریحان اور ریاض خان نے سپر واٸز کیا جبکہ آفیشل اسکور کی ذمےداری معاذ نے نبھاٸ۔ آج اتوار 3 ستمبر کو شام 6 بجے ڈاور گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ بھیڈا ٹائیگرز جبکہ8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ٹنگر اسٹارز کا ٹاکرا دفاعی چیمپیئن سونیجا سولجر ز سے 10 بجے شب ہوگا۔ ایونٹ کے تمام میچیز کھتری پریمیر لیگ یوٹوب چینل پر براہ راست دکھاٸیں جارہے ہیں۔