بجلی کے زائد بلوں کے خلاف خواجہ سرا بھی میدان میں آگئے

راولپنڈی(نیوزڈیسک)خواجہ سراؤں نے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مری روڈ کو بلاک کرکے نعرے بازی کی جس سے ٹریفک روانی متاثر ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شی میل ایسوسی ایشن کی چئیرپرسن الماس بوبی کی کال پر خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) آفس مریڑ چوک آفس کے باہر جمع ہوئی اور اختجاج ریکارڈ کرایا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین خواجہ سراؤں نے مری روڈ تک مارچ کیا اور مریڑ چوک کو بند کرکے سینے پیٹتے رہے۔
ان کا کہنا تھا بجلی کے زائد بلوں سے دیگر افراد کی طرح خواجہ سرا بھی متاثر ہوئے ہیں، حکومت بجلی کے بلوں میں اضافہ فوری واپس لے۔
خواجہ سرا احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Comments (0)
Add Comment