چار سو یونٹس والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پلان تیار

400 یونٹس والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پلان تیار
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ پلان شیئر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی بھی کرا دی گئی کہ اسکے اہداف کی خلاف ورزی نہیں ہوگی ،
نگران وزیر خزانہ نے براہِ راست آئی ایم ایف حکام سے بات نہیں کی، پاکستان کی طرف سے ایک ٹیم نے عالمی ادارے کے حکام سے بات چیت کی،
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ میں ہنگامی بنیادوں پر 250 ارب روپے مختص کیے گئے تھے ، یہ رقم بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے، ریلیف پیکج پر آئی ایم ایف کو قائل کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، یہ ریلیف پیکیج 400 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین تک محدود ہو سکتا ہے، بھاری بلز بھیجے جائینگے ، مختص ہنگامی رقم پروٹیکٹڈ کنزیومرز کے ریلیف کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے،
سرکاری عہدیدارنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ رقم آئی ایم ایف کی اجازت سے صرف 400 یونٹ سلیب والے صارفین کیلئے استعمال ہوگی، تحریری طور پر آئی ایم ایف کے ساتھ یہ منصوبہ شیئر نہیں کیا ،
سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ جی ڈی پی کے 0.4 فیصد کے بنیادی سرپلس کی وجہ سے آئی ایم ایف کے اہداف کی خلاف ورزی نہیں کی جائیگی، بجلی کے صارفین کیلئے مجوزہ ریلیف پیکج میں تاخیر ہو سکتی ہے ،

Comments (0)
Add Comment