اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ہفتے کے مسلسل تیسرے روز اضافے نے روپے کی قدر کو مزید کم کردیا ہے۔
ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں کاروبار کے آغاز ہوتے ہی 20 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 303 روپے 25 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 5 پیسے اضافے سے ڈالر کی قدر 303 روپے 5 پیسے بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کی شروعات میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس صرف 5 پوائنٹس بڑھ کر 46 ہزار 775 پر آگیا ہے جو گزشتہ روز 46 ہزار 770 پر بند ہوا تھا۔