جنوبی افریقہ ، برکس تعاون پر ثقافتی تبادلے کی سرگرمیوں کا انعقاد
جوہانسبرگ (شِنہوا) جنوبی افریقہ میں گزشتہ دنوں برکس تعاون پر ثقافتی اور عوام سے عوام کے ما بین تبادلے کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد ہوا۔
اس کے شرکاء نے توقع ظاہر کی ہے کہ برکس ارکان عالمی تہذیبی اقدام کا نفاذ کرتے ہوئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی معاشرے کو فروغ دیں گے اور دانشمندی اور طاقت میں مشترکہ طور پر حصہ ڈالیں گے۔
برکس 5 ابھرتی معیشتوں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کا مخفف ہے۔ جنوبی افریقہ نے یکم جنوری 2023 کو برکس کی صدارت سنبھالی تھی اور 15 واں برکس سربراہ اجلاس 22 سے 24 اگست تک ملک سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہورہا ہے۔
گورننس اینڈ کلچرل ایکسچینج فورم 2023 پر برکس سمینار ہفتہ کو جوہانسبرگ میں منعقد ہوا جس کا موضوع ” عالمی تہذیبی اینی شیٹو پر عملدرآمد ، جدیدیت کی سمت مشترکہ قدم بڑھانا” تھا۔ اس میں تمام 5 برکس ممالک کے 100 سے زیادہ شرکاء نے شرکت کی۔
فورم میں ماہرین اور اسکالرز نے عالمی چیلنجز کا یکے بعد دیگرے ابھرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یکجہتی اور تعاون مضبوط بنانے اور عالمی حکمرانی نظام میں اصلاحات اور بہتری لانا ضروری ہے۔
شرکاء نے کہا توقع ہے کہ برکس سربراہ اجلاس رکن ممالک کے درمیان اعلیٰ معیار کی شراکت داری کے قیام کو فروغ دےگا اور جنوب۔ جنوب تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی معاشرے کے قیام کے لئے مزید طاقت یکجا کرے گا۔
انہوں نے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو تہذیبوں کے درمیان مساوات، باہمی سیکھنے، مکالمے اور جامعیت کو برقراررکھنے اور بین الاقوامی عوامی تبادلے و تعاون کو بڑھانا چاہئے تاکہ انسانیت میں جدیدیت کا روشن مستقبل آگے بڑھ سکے۔