ہیگ(شِنہوا) چینی نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے ہیگ میں ڈچ رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔فریقین نے وسیع تر عالمی معیشت کے مشترکہ فروغ اور ماحول دوست ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
ڈنگ شوئے شیانگ نے اپنے 2 روزہ دورے میں ڈچ بادشاہ ولم-الیگزینڈر،وزیر اعظم ڈک شوف، نائب وزیر اعظم، وزیر موسمیات و ماحول دوست ترقی صوفی ہرمانز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ڈنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور نیدرلینڈز کے درمیان جامع تعاون کے لئے وسیع اور عملی شراکت داری میں مختلف شعبوں میں مفید تعاون کے ساتھ مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اس کے فوائد دونوں ممالک اور ان کی اقوام کو حاصل ہوئے ہیں۔
ڈنگ نے کہا کہ چین باہمی اعتماد میں اضافے،دوطرفہ تعلقات کی زبردست ترقی کے لئے کوشش کرنے اور دونوں ممالک کو اپنے متعلقہ ترقیاتی اہداف کے حصول کو تیز کرنے میں مدد کے لئے نیدرلینڈز کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
نیدرلینڈز کے بادشاہ ولم-الیگزینڈر نے کہا کہ ڈچ فریق باہمی اعتماد اور دوستی کی قدر کرتا ہے اور نیدرلینڈز-چین تعلقات کی مسلسل ترقی کی مشترکہ کوشش کرنے کے لئے چین کے ساتھ تعاون گہرا کرنے کا خواہشمند ہے۔
نیدرلینڈز کے وزیر اعظم ڈک شوف نے کہا کہ نیدرلینڈز چین کی ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتا ہے اور چین کو پائیدار شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز چین کے ساتھ بات چیت مستحکم کرنے اور ہم آہنگی و باہمی اعتماد میں اضافے کا خواہاں ہے۔نیدرلینڈز پانی ذخیرہ کرنے،ماحول دوست ترقی اور صحت اور علاج معالجے کے شعبے میں عملی تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔