اقوام متحدہ میں چینی مشن کی جانب سے نئے چینی سال کے جشن کا انعقاد

اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام کی چینی عوام کو جشن بہار کی مبارکباد

اقوام متحدہ :
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں نئے چینی سال کی تقریبات کا انعقاد کیا۔

اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سینئر عہدیداروں، اقوام متحدہ میں 100 سے زائد ممالک کے مستقل نمائندوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں سمیت 400 سے زائد افراد ، جشن بہار منانے کے لئے ایک ساتھ اکٹھے ہوئے۔ مہمانوں نے چین کے روایتی لوک ثقافتی رسم و رواج کا بھی مشاہدہ کیا ۔

اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام اور اقوام متحدہ میں متعدد ممالک کے مستقل نمائندوں نے چائنا میڈیا گروپ کے ذریعے چینی عوام کو جشن بہار کی مبارکباد دی۔

Comments (0)
Add Comment