امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی اشتعال انگیزی سے خطے میں صورتحال مزید خراب، شمالی کوریا کی مذمت

امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی اشتعال انگیزی سے خطے میں صورتحال مزید خراب، شمالی کوریا کی مذمت

سی این اے کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے فارن پالیسی دفتر کے ڈائریکٹر نے حالیہ دنوں اپنے ایک بیان میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی اشتعال انگیزی کی مذمت کی جو کہ خطے میں صورتحال کی خرابی کا باعث بن رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے حال ہی میں شمالی کوریا کے خلاف بڑے پیمانے پر مشترکہ فضائی اور فائر پاور مشقیں کی ہیں۔ اس سال کے آغاز میں امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فضائی تربیت کا آغاز بھی کیا ہے۔ امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی اشتعال انگیزیاں جزیرہ نما کوریا اور خطے میں سلامتی کے ماحول میں خطرناک غیر یقینی تبدیلیوں کو بڑھا رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی اشتعال انگیزیوں پر توجہ دے رہا ہے ۔انھوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے شمالی کوریا کی جانب سے ردعمل سامنے آئے گا۔بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ جزیرہ نما اور خطے میں سیکیورٹی کے بگڑتے ہوئے ماحول کی اصل وجہ امریکہ ہے۔ امریکہ اپنے فوجی اتحاد کے نظام کو بڑھا رہا ہے اور اپنی طاقت کو مزید وسعت دینے کے لئے مختلف مشترکہ فوجی مشقوں پر زور دے رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی ملی بھگت سے پیدا ہونے والے طاقت کے عدم توازن کی اجازت نہیں دے گا اور قومی خودمختاری ، سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کو مؤثر طریقے سے یقینی بنانے کے لیے انتہائی سخت جوابی اقدامات کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment