مصطفیٰ ملک وزارت اوورسیز پاکستانیز ،وزارت مذیبی امور کے فوکل پرسن مقرر

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک کو اہم ذمہ داریاں تقویض کردیں گیں،
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز ،ہیومن ریورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقررکردیا گیا ہے ، مصطفیٰ ملک کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا بھی فوکل پرسن مقرر کیا گیا ۔
غلام مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی دونوں وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے ۔
ذرائع کے مطابق دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ،
اس حوالے سے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملےگی، مصطفیٰ ملک کی تقرری وزارتی امور میں مدد دے گی ۔
چودھری سالک حسین نے کہا کہ وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں،ملکی ترقی،عوامی خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر مصطفیٰ ملک نے اعتماد پر چوہدری شجاعت حسین اور انکے بیٹوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوشش ہو گی چوہدری شجاعت حسین کے سیاسی رواداری اور حب الوطنی کے مشن کو آگے بڑھاوں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھا اسی جذبہ سے دونوں وزارتوں میں مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کروں گا ۔

Comments (0)
Add Comment