اسلام آباد:
پاکستان کامبیکس ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 2025 کی میزبانی کرے گا
تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 14 سے 20 فروری تک لیاقت جمنیزیم، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے،
یہ چیمپئن شپ پاکستان کی تائیکوانڈو کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی کوششوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
لیفٹینیٹ کرنل راجہ وسیم نے بتایا کہ "یہ پاکستان میں ہونے والی چوتھی بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ ہوگی۔
فیڈریشن تمام شرکاء، آفیشلز، اور تائیکوانڈو کے شائقین کو اسلام آباد میں اس دلچسپ مقابلے کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہے۔