2024 کے دوران چین کی غیرمالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری میں 10.5 فیصد اضافہ

 

 

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران چین کی غیرمالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی) میں گزشتہ برس کی نسبت 10.5 فیصد اضافہ ہوا جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اس کا مقام مزید مستحکم ہوا۔
چین کی بیرون ملک سرمایہ کاری، عالمی تعاون اور غیر ملکی امداد کے کام سے متعلق ایک اجلاس میں جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ملک کی مجموعی غیرمالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب امریکی ڈالر تھی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ چین نے گزشتہ برس بیرون ملک سرمایہ کاری، عالمی تعاون اور غیر ملکی امداد کے کام میں مثبت پیشرفت کی ہے اور ملک رواں سال ان شعبوں میں کام میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید آگے بڑھائےگا۔اجلاس کے مطابق چین صنعتی اور سپلائی چین میں عالمی تعاون کو مزید فروغ دےگا، غیر ملکی سرمایہ کاری کے انتظامی نظام کو بہتر بنائےگا اور اپنے بیرون ملک مفادات کا تحفظ مستحکم کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment