ہمارے بالرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مناف پٹیل

دبئی: دبئی کیپیٹلز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کی ناقابل شکست دوڑ کو بریک لگادیئے اور دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ اس جیت میں شاندار باؤلنگ کا بڑا کردار تھا جس میں دشمنتھا چمیرا اور ظاہر خان نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں اور وائپرز کو 139 رنز تک محدود کردیا۔سابق بھارتی کرکٹر مناف پٹیل اور دبئی کیپیٹلز کے معاون کوچ نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حالیہ کارکردگی میں معمولی کمی آئی تھی اور مسلسل 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا تاہم آج ہمارے باؤلرزنے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ا۔ جب سے ہم نے بولنگ شروع کی اس وقت سے پچ ہمارے لئے سازگار تھی۔ پٹیل نے ٹیم کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے کھلاڑیوں کو کھل کر کھلینے کی مکمل مکمل آزادی دی ہے چاہے وہ رنز بنانے سے متعلق ہو یا اسٹرائیک سے بارے میں ہو۔ ہمیں اپنی بیٹنگ کی گہرائی پر اعتماد تھا، 3 قابل بلے باز اب بھی ریزرو میں ہیں۔ آج کی جیت صرف ان کا سلسلہ توڑنے کے لئے نہیں تھی۔ یہ ہمارے منصوبوں کو مکمل طور پر عملی شکل دینے سے متعلق بھی تھی۔ پٹیل نے ٹیم کے ٹیکٹیکل نقطہ نظر کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے بولنگ یونٹ کی کارکردگی نے ان کی حقیقی صلاحیتوں کو ظاہر کیا۔ کنڈیشنز ہمارے لئے سازگار تھیں اور پہلے بولنگ کا فیصلہ اس جیت کے لئے اہم ثابت ہوا۔ ٹیم نے ہمارے حالیہ ناکامیوں سے واپسی میں زبردست کردار کا مظاہرہ کیا۔دبئی کیپٹلز اتوار 26 جنوری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اپنے اگلے میچ میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ اس اہم فتح سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور کیپیٹلز کا مقصد ٹورنامنٹ کی درجہ بندی میں اضافہ کرنا اور پلے آف کی دوڑ میں اپنی پوزیشن کو محفوظ بنانا ہے۔

Comments (0)
Add Comment