ٹرمپ محصولات عائد کریں گے تو کینیڈا جوابی کارروائی کرے گا،وزیراعظم کینیڈا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یکم فروری سے کینیڈا پر محصولات عائد کریں گے تو کینیڈا جوابی کارروائی کرے گا بلکہ کینیڈا ” بڑی شدت کے ساتھ تیز اور طاقتور ” جوابی اقدامات کے ساتھ جواب دے گا۔ ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے گئے پہلے امیگریشن حکم نامے کے جواب میں میکسیکو کی صدر شین بام نے کہا کہ میکسیکو کی حکومت امریکہ میں رہنے والے میکسیکو کے شہریوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور میکسیکو کی قومی خودمختاری اور آزادی کا دفاع کرے گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ شین بام نے نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی امیگریشن پالیسی پر باضابطہ بیان دیا ہے۔
اسی دن ، یورپی کمیشن کے کمشنر برائے موسمیاتی ایکشن ووپکے ہوکسٹرا نے کہا کہ یورپی یونین کو پیرس معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری پر افسوس ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیرس معاہدہ بدستور مضبوط اور موثر ہے ۔ یورپی یونین موسمیاتی تبدیلی ے نمٹنے کے لئے امریکہ سمیت دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

Comments (0)
Add Comment