کیا آپ اپنے لیے ایک چینی نام چننا چاہیں گے ؟ چاؤ بن شان کیسا رہےگا ؟

بیجنگ:بہت سے غیر ملکیوں کے لیے ایک چینی نام کے ساتھ آنا اچھا اور دلچسپ ہے، جس میں لی بائی نامی کینیڈین لڑکی (لی بائی ،مرد، ایک ہزار سال پہلے ایک قدیم چینی شاعر) ، زاؤ زاؤ نامی ایک امریکی لڑکا (زاؤ زاؤ ایک جنگجو تھا جو دو ہزار سال پہلے چین میں شاہی اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتا تھا) وغیرہ شامل ہیں ۔اسی طرح، جب چینی لوگ آمنے سامنے کھڑے غیر ملکیوں کو اپنے ذہنوں میں قدیم چینی شخصیات کے ساتھ جوڑتے ہیں تو وہ اس ہنسی میں لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں۔ اور ایسے ہی اگر کوئی چینی دوست آپ کو چاؤ بن شان نامی چینی نام دے تو آپ کو اس مشہور چینی کامیڈی اسٹار کے نام سے جڑنے کے مزاحیہ اثرات بارے میں محتاط رہنا ہوگا .چاؤ بن شان شمال مشرقی چین کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے مزاحیہ گانے اور رقص پرفارمنس "آر زن چوان” کے اداکار ہیں اور گزشتہ چند دہائیوں میں چاؤ بن شان ہر نئے چینی سال کے موقع پر سی سی ٹی وی کی جانب سے منعقد ہونے والے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے اسٹیج پر بار ہار نمودار ہوتے آ رہے ہیں، اپنی کامیاب اداکاری کی وجہ سے وہ چین کے سب سے بااثر کامیڈین بن گئے ہیں۔ دنیا کے غیر مادی ثقافتی ورثے جشن بہار کلچر کے ایک اہم حصے کے طور پر ، اسپرنگ فیسٹیول گالا اپنے بے مثال اثر و رسوخ کی بنا پر چاؤ بن شان اور ان گنت نامعلوم اداکاروں کو مشہور اور مقبول بنا چکا ہے اور یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا چین اور شاید دنیا میں "سٹارز "بنانے والی سب سے بڑی ڈریم فیکٹری ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول گالا کے ناظرین کی تعداد حیران کن حدتک بڑھ چکی ہے یعنی امریکہ کے میجر لیگ سوکر کے سپر باؤل ہاف ٹائم شو کے ناظرین سے بھی زیادہ تعداد اسپرنگ گالا فیسٹیول دیکھنے والوں کی ہے اور گنیز بک آف وررلڈ ریکارڈ نے اس کو دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گالا قرار دیا ہے۔پہلا اسپرنگ فیسٹیول گالا 1983 میں منعقد ہوا۔ اگرچہ پہلا اسپرنگ فیسٹیول گالا تکنیکی طور پر محدود تھا اور اسٹیج پرفارمنسز کی ترتیب سادہ تھی تاہم اداکاروں نے اپنی بہترین مہارت سے سامعین کو منفرد پرفارمنس دی اور ناظرین فون کے ذریعے اپنے پسندیدہ گانے کی فرمائش بھی کر سکتے تھے ، اس سے سامعین اور ناظرین کا گالا کیلئے جوش و خروش مزید بڑھتا تھا، اس تازہ شکل نے اس وقت زبردست سنسنی پیدا کرتے ہوئے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں تمام لوگوں کی شرکت کی ایک مثال بھی قائم کر دی ۔ اس کے بعد سے ، اسپرنگ فیسٹیول گالا آہستہ آہستہ چینی نئے سال کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔ چینی دنیا میں کہیں بھی آباد ہوں ہر نئے چینی سال کے موقع پر خاندان کے تمام افراد ٹیلی ویژن کے سامنے ضرور بیٹھیں گے اور مل کر اسپرنگ فیسٹیول گالا کو دیکھیں گے . اسپرنگ فیسٹیول گالا چینی ثقافت میں اپنی مضبوط جڑیں رکھتا ہے ۔چینی ثقافت میں خاندان، قوم اور ملک سے محبت ایک لازمہ ہے اور یہ قوم کے اخلاقی اور جمالیاتی معیار اور اصولوں کو ظاہر کرتی ہے۔خاندان مل بیٹھ کر اسپرنگ فیسٹیول گالا کی خوشیوں کو بانٹتا ہے، یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے ایک مغربی خاندان کرسمس کے موقع پر کرسمس کے درخت کے گرد بیٹھتا ہے، جو گرمجوشی اور رسم و رواج کے مضبوط احساس سے بھرا ہوا ہے۔ 42 سال گزر چکے ہیں، اس عرصے میں اداکار اور سامعین دونوں بدلتے رہے ہیں، سی سی ٹی وی اب چائنا میڈیا گروپ بھی بن چکا ہے اور اس سال کا اسپرنگ فیسٹیول گالا باضابطہ طور پر 28 جنوری کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ثقافتی تبادلوں کے دور میں اسپرنگ فیسٹیول گالا بھی اپنے علیحدہ تشخص کے ساتھ دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے اور اپنی جگہ بنا رہا ہے۔بہت سے ممالک میں ٹی وی اسٹیشنوں نے اسپرنگ فیسٹیول گالا نشر کرنا بھی شروع کردیا ہے ، تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی دوستوں کو اس شاندار ثقافتی متعارف کرایا جائے اور ان کو لطف اندوز ہونے کا موقع بھی فراہم کیا جائے۔اسپرنگ فیسٹیول گالا ایک کلچرل بزنس کارڈ کی طرح ہے جو دنیا کو ایک حقیقی، سہ جہتی اور جامع چین دکھاتا ہے، جس کے نتیجےمیں غیر ملکی دوستوں کو چینی ثقافت کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے ،اس کے علاوہ چینی عوام کے ساتھ باہمی افہام و تفہیم اور دوستی میں اضافہ ہوا ہے ۔ آئیے واپس جاتے ہیں اور چاؤ بن شان کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ چاؤ بن شان اسپرنگ فیسٹیول گالا کی علامت بن چکے ہیں اور ان کی تخلیق کردہ کلاسک رولز کا ایک سلسلہ، جیسے سادہ اور ایماندار کسان، چینیوں کی یادوں میں گہری جڑیں رکھتے ہیں ، اور چینی نئے سال کے موقع پر پورے ملک کے لوگوں کو لامحدود خوشی کا احساس دلاتے ہیں۔ ان کے پروگرامز نہ صرف سادہ تفریح ہیں بلکہ دیہی اصلاحات سے لے کر شہری زندگی کی تبدیلیوں تک مختلف ادوار میں چینی معاشرے کی ترقی اور تبدیلیوں کی عکاسی بھی کرتے ہیں ۔ ان کے اسپرنگ فیسٹیول گالا پروگرامز میں شرکت کی وجہ سے بہت سے اداکار معروف اداکار بن گئے ہیں ، اور چاؤ بن شان اسپرنگ فیسٹیول گالا سے بے پناہ مقبولیت پانے کی وجہ سے چین میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے فنکاروں میں سے ایک بن گئے ہیں ، جو فلم اور ٹیلی ویژن ، پرفارمنگ آرٹس ، ایڈورٹائزنگ ، کھیلوں اور بہت سے دیگر شعبوں میں بہت کامیاب ہوئے ہیں۔ نیچے دی گئی تصاویر اسپرنگ فیسٹیول گالا میں چاؤ بن شان کی پرفارمنس کے دو مشہور مناظر ہیں۔ ان کی تصویر دیکھنے کے بعد اگر کوئی آپ کو چینی نام چاؤ بن شان دے تو آپ ذرا دیکھ لیں کہ کیا چاؤ بن شان کا نام آپ کی شخصیت سے مطابقت رکھتا ہے یا نہیں۔ اس کا کیا اثر پڑے گا؟ اور اگر یہ آپ کیلئے مناسب نہیں ،تو کیوں نہ ایک بہتر چینی نام چن لیا جائے؟

Comments (0)
Add Comment