چینی طرز کی جدیدکاری میں ایک نیا ٹھوس قدم آگے بڑھا یاگیا ہے، چینی صدر
چین نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، شی جن پھنگ
بیجنگ ()
چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے ذمہ دار افراد اور غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں کے ساتھ اس تہوار کا خیر مقدم کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے شی جن پھنگ نے تمام جمہوری جماعتوں ، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی شخصیات کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے ایک اہم تقریر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2024 میں ہم نے معاشی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف اور کاموں کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اور چینی طرز کی جدیدکاری میں ایک نیا ٹھوس قدم آگے بڑھا یاگیا ہے ۔ جی ڈی پی میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ چین نے آزادانہ جدت طرازی کو مضبوط کیا ہے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، جس نے مؤثر طریقے سے نئی معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کو فروغ دیا ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم نے ہمہ جہت اصلاحات کو مزید گہرا کیا ہے، چینی خصوصیات کے ساتھ بڑے ممالک کی سفارت کاری کو گہرا کیا ہے، اور عالمی امن و استحکام کے تحفظ اور انسانی ترقی کو فروغ دینے میں مزید مثبت توانائی پیدا کی ہے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 2024 میں تمام جمہوری جماعتیں اور غیر جماعتی شخصیات نے چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی ہے ، فعال طور پر تجاویز پیش کی ہیں ، جمہوری نگرانی کو مضبوط کیا ہے ، اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے سائنسی فیصلہ سازی اور پالیسیوں کے مؤثر نفاذ میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔