چین، جشن بہار کے سفری رش کے آغاز سے اب تک مسافروں کی آمد ورفت کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی
بیجنگ: چین میں جشن بہار کے سفری رش کا ساتواں دن ہے. اعداد و شمار کے مطابق چین میں جشن بہار کے سفری رش کے 14 جنوری کو آغاز سے لیکر 19 جنوری تک ملک بھر میں مسافروں کی آمدو رفت کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی ہے، جس کا اسی فیصد روڈ پر سفر کرنے والوں سے ہے۔ اس سال جشن بہار کے سفری رش کے دوران ، چین کی وزارت نقل و حمل نے اہم تعطیلات پر مصروف ہائی وے چارجنگ سروس علاقوں کے لئے شیڈولنگ گارنٹی میکانزم قائم کیا ہے، جس کے مطابق ملک کے قومی شاہراہ سروس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر 120 کلو واٹ اور اس سے زیادہ کی فاسٹ چارجنگ سہولیات کا استعمال کیا گیا جبکہ صوبہ زے جیانگ ، جیانگ سو اور گوانگ ڈونگ سمیت دیگر صوبوں نے بھی نئی توانائی کی گاڑیوں کی چارجنگ کی ضروریات پورا کرنے کے لئے 600 کلوواٹ تا 800 کلوواٹ کے سپر چارجنگ اسٹیشن تعمیر کیے۔چین کے صوبہ سیچھوان، حو نان اور سنکیانگ سمیت دیگر صوبوں یا علاقوں میں ہائی وے سروس ایریا میں موبائل چارجنگ روبوٹ بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق جشن بہار سے پہلے نئی توانائی کی گاڑیوں کے سفر کو مزید آسان بنانے کے لئے چین کے مختلف علاقوں میں چارجنگ کی متعدد سہولیات کی فراہمی کو تیز کیا جارہا ہے۔