چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے  اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کئی ممالک میں پیش

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے  اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کئی ممالک میں  پیش

بیجنگ : جنوبی جرمنی کے شہر میونخ میں "گلوبل واچ دی اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں 2025 کےلئےچائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو چلائی گئی ، جس سے مہمانوں نے چینی ثقافت کی انوکھی کشش اور گہرے ورثے  کو  محسوس کیا۔ 18 جنوری کو ، ترکیہ کے ازمیر شہر کے ثقافتی مرکز میں  2025 کے لئے چینی سال  منانے کی تقریب منقعد ہوئی۔

چائنا  میڈیا گروپ کی جانب  اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو شرکاء تقریب کی توجہ کا مرکز بنی۔ 17 جنوری کو یونان میں چینی سفارت خانے نے 2025 کے چینی نئے سال منانےکا استقبالیہ منعقد کیا ۔

استقبالیہ میں یونان میں چین کے سفیر فانگ چھیوو  اور یونان کے سابق صدر پاولوپولس سمیت 500 سے زائد افراد نےتقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو دکھائی گئی۔ اور 16 جنوری کو، افغانستان میں چینی سفارت خانے نے سمندر پار چینیوں کے لئے چینی نئے سال کا استقبالیہ کا بھی اہتمام کیا.

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو  استقبالیہ میں لوپ میں چلائی گئی۔

Comments (0)
Add Comment