روس یوکرین لڑائی کی تازہ ترین صورتحال، کیف پر حملہ

 

روس کی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر خبر جاری کی کہ روسی فوج نے ٹارگٹڈ ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے یوکرینی ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس پر حملہ کیا اور تمام اہداف کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اہداف میں یوکرینی "رے” ڈیزائن بیورو بھی شامل ہے جس نے "نیپچون” میزائل سسٹم اور "ایلڈر” ملٹی راکٹ لانچر سسٹم ڈیزائن کیا ہے۔
یوکرینی ایئر فورس کا کہنا ہے کہ اس دن کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ یوکرینی فوج نے کیف اور اس کے ارد گرد کے فضائی علاقوں میں دو اسکنڈر میزائلوں کو انٹرسپٹ کیا، جبکہ اس حملے کے دوران کیف کے صنعتی پروڈکشن مرکز کو نقصان پہنچا۔

Comments (0)
Add Comment