امریکہ میں ٹک ٹاک کی سروس بندکردی گئی

نیویارک: 18 جنوری کی رات کو امریکہ میں شارٹ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی سروس بند کر دی گئی۔ ٹک ٹاک کو امریکہ کے گوگل ایپ اسٹور سے بھی ہٹا دیا گیا ہے اور امریکہ میں ٹک ٹاک کی ویب سائٹ پر بھی ویڈیو ز نشر نہیں کی جا سکتیں۔
دریں اثنا ،18 جنوری کو امریکہ کے منتخب صدر ٹرمپ نے میڈیا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ 20 تاریخ کو عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹک ٹاک کو ممکنہ طور پر 90 دن کی رعایتی مدت فراہم کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment