چھون یون کا پانچواں دن ،مسافروں کی آمد و رفت کی تعداد 207 ملین تک جا پہنچی

بیجنگ :18 جنوری کو جشن بہار کے تہوار کی مناسبت سے ” چھون یون ” کا پانچواں دن تھا، "چھون یو ن ” 2025 اسپیشل آفس کے مطابق، پورے چین میں لوگوں کے آمدورفت کی تعداد 207 ملین تک جا پہنچی ۔ ان میں سے قومی ریلوے پر 13.55 ملین مسافروں نے سفر کیا اور 821 مسافر ٹرینوں کا اضافہ کیا گیا۔ دریں اثنا، اسی دن قومی شاہراہوں پر مسافروں کی آمدورفت 191 ملین،ہوائی سفر کرنے والوں کی آمدورفت 2.26 ملین اور آبی گزرگاہوں پر مسافروں کی آمدورفت 6 لاکھ تیس ہزار رہی۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ ماہ کے مقابلے میں نمایاں اضافے کا رجحان ظاہر کرتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment