چین ، "عالمی میئرز کی بات چیت، نان نینگ” کی سرگرمی کا انعقاد

بیجنگ:”چین-آسیان دوستانہ گھر کی مشترکہ تعمیر: شہروں کے کھلے پن اور تعاون” کے موضوع پر "عالمی میئر ز کی بات چیت، نان نینگ” نامی سرگرمی چین کے گوانگ شی چوانگ خود اختیار علاقے کے نان نینگ شہر میں شروع ہوئی۔ چین، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، تھائی لینڈ، اور ویتنام پر مشتمل آٹھ ممالک کے میئرز، میئر زکے نمائندوں اور ماہرین نے اس سرگرمی میں شرکت کی۔
اس سرگرمی کے دوران "نان نینگ تجویز ” پیش کی گئی ۔ اس تجویز کا مقصد فریقین کے درمیان عملی تعاون کو گہرا کرنا، مزید قریبی چین-آسیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز رفتار بنانا اور دنیا کے امن و ترقی کے لئے مزید خدمات سر انجام دینا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس دوران میانمار، کمبوڈیا، فلپائن، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ویت نام، لاؤس، اور سنگاپور سمیت آسیان ممالک کےمابین 14 پروجیکٹس کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ان شعبوں میں دوستانہ شہر، معیشت اور تجارت، لاجسٹکس، تعلیم اور سیاحت شامل ہیں، اور ان میں سرمایہ کاری کا حجم 3۔3 ارب یوآن سے تجاوز کر چکا ہے۔

چین ، "عالمی میئرز کی بات چیت، نان نینگ" کی سرگرمی کا انعقاد
Comments (0)
Add Comment