نان پلیئنگ ایتھلیزرکٹس واریئرز کے جذبے کی عکاس

نان پلیئنگ ایتھلیزرکٹس واریئرز کے جذبے کی عکاس

شارجہ واریئرز نے گلف جائنٹس کے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے اپنی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 مہم کا آغاز اپنے انداز میں کیا۔ میدان کے علاوہ ، شارجہ واریئرز بھی اپنی نئی لانچ کردہ ایتھلیزر کٹ کے ساتھ ٹرینڈ سیٹرز کے طور پر اپنی ساکھ قائم کررہی ہے۔
نئے اور منفرد کٹ واریئرز کی اسرپٹ کو ظاہر کرتی ہے نئے جاری کردہ کٹ میں پیلے اور جامنی رنگ شامل کئے گئے ہیں جو نہ صرف ٹیم کے لئے وژن کو مستحکم کرتے ہیں بلکہ ٹیم کو منفرد بھی بناتے ہیں
ٹم ساؤتھی اور کے باقی ساتھی کھلاڑیوں کے لئے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ وہ کھلاڑی غیر مسابقتی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے آرام دہ محسوس کریں ان کی مجموعی شخصیت اور دلکشی میں اضافہ ہو۔
نان پلیئنگ کٹ جسے خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیا ہے کا مقصد دیکھنے کو جاذب نظر بنانا اور واریئرز جذبے کو ظاہر کرنا ہے سب سے نمایاں اور متحرک آئٹم ٹریک سوٹ ہے یہ کیلیکشن مزید ٹی شرٹس، کیپ اور ہیٹ تک پھیلا ہوا ہے۔ ۔
اس بارے میں کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا ہ کہ یہ سب سے انوکھی کٹس میں سے ایک ہے جو ہمارے سامنے آئی ہے اور اس طرح کے گیئر رکھنے میں مزہ آتا ہے۔ اسے بہت ہوشیاری سے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں واریئرز کے جذبے اور شمولیت کے وژن کی عکاسی ہوتی ہے ۔ اس خطے کے ساتھ ہمارے رابطے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ۔

Comments (0)
Add Comment