بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے "2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی تیسری ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔ شہر چھونگ چھینگ، وو ہان، لہاسا اور ووشی میں چار ضمنی مقامات نے پہلی بار بیجنگ میں واقع مرکزی مقام کے ساتھ ریہرسل مکمل کی۔ تیسری ریہرسل میں گیت ، رقص، جادو، مارشل آرٹس اور تخلیقی انضمام سمیت دیگر پروگراموں کو جدید انداز میں پیش کیا گیا۔ آنے والے دنوں میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا ٹیم ہر سگمنٹ اور دیگر پروڈکشن میں مزید نکھار لانے کی کوشش کرے گی ، اور اندرون اور بیرون ملک ناظرین کو چینی نئے سال کی ایو پر محبت اور دلکشی سے بھرپور ثقافتی عشائیہ پیش کرے گی۔