چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1.108 ارب تک پہنچ گئی

بیجنگ:چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر (سی این این آئی سی) نے چین کے انٹرنیٹ نیٹ ورک کی ترقی پر 55 ویں شماریاتی رپورٹ جاری کی۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024 تک چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1.108 ارب تک پہنچ چکی ہے اور انٹرنیٹ تک رسائی کی شرح 78.6 فیصد ہو گئی ہے۔ چین میں دیہی انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 313 ملین ہے، جو انٹرنیٹ صارفین کی کل تعداد کا 28.2 فیصد بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین میں انٹرنیٹ کے بنیادی وسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ دسمبر2024 تک ، ڈومین ناموں کی کل تعداد 33.02 ملین تھی ، جن میں سے ٹاپ ڈومین نام "ڈاٹ سی این” کی تعداد 20.82 ملین تھی. نئے انفارمیشن انفراسٹرکچر کی مربوط ترقی ہو رہی ہے۔ نومبر2024 تک چین میں کل 4.191 ملین فائیو جی بیس اسٹیشن تعمیر کیے گئے ہیں ، جو 2023 کے اختتام کے مقابلے میں 815،000 کا اضافہ ہے۔ رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ 2024 تک ٹیلی مواصلات کی عام خدمات کے باعث چین کے دیہی اور دوردراز علاقوں میں زیادہ سے زیادہ آبادی کو قابل رسائی اور اچھی نیٹ ورکس سروس دستیاب ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چین میں مصنوعی ذہانت سے متعلق صنعتوں کی تیز رفتار ترقی نے معاشی اور سماجی ترقی کو مضبوط قوت محرکہ فراہم کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment