چودھری شافع حسین سے صاحبزادہ عتیق گھمن کی ملاقات ، وزارت مذہبی امور و اوقاف پنجاب کا اضافی چارج ملنے پر مبارکباد

 

لاہور: صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے صاحبزادہ عتیق گھمن نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں صاحبزادہ عتیق گھمن نے وزارت مذہبی امور و اوقاف پنجاب کا اضافی چارج ملنے پر چوہدری شافع حسین کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے علماء اکرام کے ساتھ مل کر کام کریں گے،

فرقہ واریت کی روک تھام اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔۔

Comments (0)
Add Comment