بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام تیسرے سالانہ چائنا ٹی وی ڈرامہ ایوارڈز کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ سمیت دیگر شخصیات نے سال کے بہترین ٹی وی ڈراموں اور فنکاروں کو ایوارڈز پیش کیے۔
اس تقریب میں مجموعی طور پر 21 کیٹیگریز میں ایوارڈز دئے گئے جن میں سال کے بہترین اداکار، فلم اور ٹی وی ڈراموں کے بہترین گیت، بیرون ممالک میں سال کا بہترین ٹی وی ڈرامہ اور سال کا بہترین ٹی وی ڈرامہ وغیرہ شامل ہیں۔
تقریب میں ” فلم، ٹیلی ویژن اور ثقافتی سیاحت کے انضمام کے سال” کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد فلم ، ٹیلی ویژن اور ثقافتی سیاحت کے گہرے انضمام سے کھپت کو فروغ دینا ہے۔