بیجنگ،اہم اجلاسوں اور ماہرین کی کانفرنسز کے ذریعے سی پیک فیز 2 کا آغاز ہو گیا

بیجنگ،اہم اجلاسوں اور ماہرین کی کانفرنسز کے ذریعے سی پیک فیز 2 کا آغاز ہو گیا

بیجنگ میں اہم اجلاسوں اور ماہرین کی کانفرنسز کے ذریعے چین پاکستان اقتصادی راہداری فیز ٹوکا آغاز ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ان اجلاسوں میں شرکت کریں گے ، جن کا مقصد جدید ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ چین نے پاکستان کے 27 ماہرین پر مشتمل وفد کو مدعو کیا ہے تاکہ وہ ترقیاتی ماڈل سے استفادہ کریں۔ سی پیک فیز 2.0 کے تحت پانچ اہم راہداریاں شامل ہیں، جنہیں چین کے "گروتھ کوریڈور” اور پاکستان کے "5ES” فریم ورک کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ماہرین کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک روشن اور پائیدار مستقبل کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment