جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے 27 نومبر کو بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (آئی او ایم)کی کونسل کے 115 ویں اجلاس میں شرکت کی اور عمومی بحث کے دوران تقریر کی، جس میں مہاجرت کے مسئلے پر چین کے موقف کی وضاحت کی گئی۔
چھن شو نے کہا کہ موجودہ عالمی مہاجرت کی گورننس کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ تمام فریقوں کو تارکین وطن کے لیے کھلا رویہ رکھنا چاہیے، بدنامی کے احساس کی مخالفت کرنی چاہیے اور امتیازی سلوک اور نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنا چاہیے۔مہاجرین کے مہمان ممالک کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ نقل مکانی کے معمول کے چینلز بلا روک ٹوک ہوں اور تارکین وطن کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا جائے۔
چھن شو نے اس بات پر زور دیا کہ آئی او ایم میں دوسرا سب سے بڑا شراکت دار ہونے کے ناطے چین ہمیشہ کی طرح آئی او ایم کے کام کی حمایت جاری رکھے گا، عملی تعاون کو فروغ دے گا، اور تارکین وطن کی فلاح و بہبود کے بہتر تحفظ اور دنیا بھر میں مہاجرین کے منظم بہا میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے گا۔