بیجنگ:چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن سے ملی اطلاع کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے’’ہوالونگ ‘‘ نیوکلیئر پاور بیس کے تحت فوجیان چانگ چو نیوکلیئر پاور یونٹ 1 کو پہلی بار کامیابی کے ساتھ گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے اور پاور گرڈ میں بجلی کی ترسیل شروع کردی گئی ہے ، جو ہوالونگ 1 کی بڑے پیمانے پر تعمیر کی نشاندہی کرتا ہے۔پہلی بار گرڈ سے یونٹ 1 کے کامیاب کنکشن کے ساتھ ،’’ہوالونگ 1 یونٹ نے تجارتی آپریشن کے ہدف کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔منصوبے کے مطابق چانگ چو نیوکلیئر پاور لاکھوں کلو واٹ صلادحیت کے حامل ’’ہوالونگ 1 چھ نیوکلیئر پاور یونٹس تعمیر کرے گا اور موجودہ چار’’ہوالونگ1 نیوکلیئر پاور یونٹس کی تعمیر شروع ہو چکی ہے اور یہ آسانی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔