چینی اور امریکی افواج کی جانب سے میری ٹائم ملٹری سیکورٹی کنسلٹیشن میکانزم میٹنگ 2024 کا انعقاد

بیجنگ:28 نومبر کی سہ پہر کو چینی وزارت قومی دفاع نے پریس کانفرنس میں وزارت قومی دفاع کے انفارمیشن بیورو کے ڈائریکٹر اور ترجمان کرنل وو چھیان نے کہا کہ 6 سے 8 نومبر تک چینی اور امریکی افواج نےچینی شہر چنگ ڈاؤ میں چین-امریکہ میری ٹائم ملٹری سیکورٹی کنسلٹیشن میکانزم 2024 کا دوسرا سالانہ ورکنگ گروپ اجلاس منعقد کیا۔ فریقین نے برابری اور احترام کی بنیاد پر، موجودہ چین-امریکہ بحری اور فضائی سلامتی کی صورتحال پر واضح اور عملی تبادلہ خیال کیا ۔اجلاس میں چین-امریکہ میری ٹائم فوجی سلامتی کے مسائل کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور 2025 کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کے موضوعات بھی زیر غور آئے ۔ چین نے کہا کہ وہ جہاز رانی اور "اوور فلائٹ” کی آزادی کے نام پر چین کے اقتدار اعلی اور سلامتی کو نقصان پہنچنے والے کسی بھی طرز عمل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور قوانین و ضوابط کے مطابق اپنے علاقائی اقتدار اعلی اور سمندری حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ جاری رکھتے ہوئے علاقائی امن و امان اور استحکام کو برقرار رکھے گا۔
چین اور امریکہ کے وزرائے دفاع کی گیارہویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس کے دوران ملاقات نہ ہونے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ اس کی ذمہ داری مکمل طور پر امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے چین کے اصول واضح ہیں ۔ چین کے اقتدار اعلی، وقار اور بنیادی مفادات کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی۔ترجمان نے کہا کہ ملاقاتوں کو مناسب ماحول کی ضرورت ہوتی ہے، اور بات چیت اصولوں کے بغیر نہیں ہو سکتی۔

Comments (0)
Add Comment