چین اور سنگا پور کو ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنا چاہئے، چینی صدر

چین اور سنگا پور کو ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنا چاہئے، چینی صدر

بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں سنگاپور کے سینئر وزیر لی شین لونگ سے ملاقات کی ہے۔منگل کے روزشی جن پھنگ نے چین سنگاپور تعاون کے لئے لی شین لونگ کی طویل مدتی حمایت کو سراہا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے مشترکہ طور پر چین اور سنگاپور کے درمیان ایک ہمہ جہت اور اعلیٰ معیار کی ترقی پسند شراکت داری قائم کی تھی۔ اگلے سال چین اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کی پینتیسویں سالگرہ منائی جائے گی، دونوں فریقوں کو اعلی سطح کے تبادلوں اور ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنا چاہیے تاکہ دونوں عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں اور علاقائی امن اور خوشحالی میں زیادہ کردار ادا کیا جا سکے . شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سال مئی میں سنگاپور نے کامیابی کے ساتھ حکومت کی تبدیلی کا عمل مکمل کیا ۔ چین اس پر مبارکباد دیتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ سنگاپور خوشحالی اور ترقی کے رجحان کو برقرار رکھے گا۔ لی شین لونگ نے صوبہ جیانگ سو کے سوچو انڈسٹریل پارک کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک سرگرمی میں شرکت کی۔ اس حوالے سے چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ سو چو صنعتی پارک دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کی ایک روشن مثال ہے اور یہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی میں سنگاپور کی گہری شرکت کا ایک اہم ثبوت بھی ہے۔ لی شین لونگ نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی کہ چین کی اقتصادی ترقی میں سوچوصنعتی پارک نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment