آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا

اسلام آباد:احتجاج کا معاملہ؛آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا

کل بروز منگل راولپنڈی اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، صدر ایسوسی ایشن ڈاکٹر ملک ابرار حسین

کل اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج پر جڑواں شہروں کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، ڈاکٹر ملک ابرار حسین

تعلیمی اداروں میں چھٹی کا فیصلہ راستوں کی بندش، بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا ہے،ڈاکٹر ابرار حسین

دیہی یا دوردراز علاقوں میں قائم نجی تعلیمی ادارے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ خود کریں، ڈاکٹر ابرار حسین

Comments (0)
Add Comment