مغربی دباؤ کے جواب میں ایران میں جدید سینٹری فیوج کا آغاز

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر  محمد باقر قالیباف نے 24   نومبر  کو کہا ہے  کہ جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے ایران پر دباؤ ڈالنے والی نئی قرارداد منظور  ہونے  کے جواب میں ایران نے  نیا جدید سینٹری فیوج لانچ کیا ہے۔ محمد باقر قالیباف  نے  غیر قانونی سیاسی مقاصد کے لیے آئی اے ای اے کی آزادی اور  ساکھ  کو کمزور کرنے پر امریکہ اور مغرب کی مذمت کی۔
جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے  نے 21  نومبر  کو ایران کے ناقص تعاون کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی تھی  جسے امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے پیش کیا  تھا۔ ایران کی وزارت خارجہ نے 22  نومبر  کو اس قرارداد کو "غیر معقول” قرار دیا تھا  اور کہا تھا  کہ وہ اس کے جواب میں موثر اقدامات کرے گا، جس میں مختلف جدید اقسام کے نئے سینٹری فیوجزکا استعمال  بھی شامل ہے۔

Comments (0)
Add Comment