روسی صدارتی پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ سبکدوش ہونے والی بائیڈن انتظامیہ امن مذاکرات کے لیے حالات کو ناسازگار بنانے کے مقصد سے یوکرین میں صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کیونکہ امریکی صدارتی انتخاب جیتنے والے ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ روس یوکرین تنازع کو امن کی راہ پر لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پیسکوف نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کے لئے ورثے میں ایسے حالات چھوڑ کر جانا چاہ رہی ہے جو انھیں ناکامی کی جانب لے جائیں۔وائٹ ہاؤس نے ابھی تک اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔